قومی احتساب بیورو( نیب ) کو سابق چیئرمین تحریک انصاف اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ کیس میں وعدہ معاف گواہ مل گیا۔
گواہ صہیب عباسی نے نیب کو دیئے گئے بیان میں تسلیم کیا کہ انہوں نے وزیراعظم ہاؤس کے دباؤ پر سعودی ولی عہد سے ملے گراف جیولری گفٹ کی قیمت کا کم تخمینہ لگایا۔
سما ء کو موصول ریفرنس کی کاپی کے مطابق ریفرنس سعودی ولی عہد سے ملے گراف جیولری گفٹ پر دائر کیا گیااور سعودی عرب سے ملا تحفہ ملٹری سیکرٹری وزیر اعظم نے2020 میں رپورٹ کیا تھا،گراف جیولری سیٹ کو رپورٹ کرنے کے بعد قانون کیمطابق جمع نہیں کرایا گیا۔
ریفرنس کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے مجموعی طور پر 58 تحفےپاس رکھے،نیب نے تحقیقات میں پرائیویٹ مارکیٹ سے بھی تخمینہ لگوایا،تحقیقات میں ثابت ہوا گراف جیولری سیٹ کی کم قیمت لگائی گئی۔