گنگارام اسپتال کے ایم ایس کے خلاف ایف آئی آر درج ،لیسکو ملازمین نے ڈاکٹر عامر سلیم پر ایف آئی آر درج کروائی۔ ایف آئی آر نجی کلینک پر بجلی کی ڈائریکٹ تاریں لگانے پر کاٹی گئی۔
ایف آئی آر قصور کے تھانہ اے ڈویژن میں درج کی گئی۔ ایف آئی آر کے مطابق نجی کلینک کا بل دو لاکھ روپے ہے،ڈائریکٹ تاریں اتارنے گیا تو کلینک سٹاف نے جھگڑا کیا
ایف آئی آر کےمتن کے مطابق نجی کلینک بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا گیا۔ایم ایس گنگارام اسپتال کا کہنا ہےکہ لیسکوملازمین نے جھوٹی ایف آئی آرکاٹی،میرا میٹر جل گیا تھا،تبدیل کرنے کا کہا مگر کیا نہیں گیا۔
ڈاکٹر عامرسلیم کا کہنا تھا کہ جلا ہوا میٹر تبدیل کرنے کی ذمہ داری میری نہیں لیسکو کی ہے،میں نجی کلینک پرنہیں ہوتا،وہاں صرف ایک ڈاکٹردو گھنٹے کے لیے بیٹھتی ہیں، کئی روز سے میٹر جلا ہو تو ملازمین نےڈائریکٹ تارلگائی ہوگی۔