ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپے کے مقابلے میں انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدرمیں 20پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/scioByZPIM#SBPExchangeRate pic.twitter.com/MaaXQKRvKm
— SBP (@StateBank_Pak) December 19, 2023
انٹر بینک میں 20 پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر283روپے1پیسے پربندہوا،جبکہ دن بھر کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 16 پیسے اور 21 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان ہے، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہوکر 284 روپے کی سطح پرآگئی۔
واضح رہے کہ یکم دسمبرسے اب تک انٹربینک میں ڈالر2روپے16پیسےسستاہوچکا ہے۔