قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ایک اور ریفرنس دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا، نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 ملزمان کے نام شامل ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن کے ہمراہ ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔ توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا ہوا ہے۔