وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پولیس اہلکاروں نے شہریوں سے رشوت بھی ایزی پیسہ سے لینا شروع کر دی۔
اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں شہری کی درخواست پر رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون کےعلاقے میں پولیس اہلکاروں نے ناکے پر روکا، دو پولیس والے تھے ایک پٹھان دوسرا سرگودھا کا رہائشی تھا، ہمیں بتایا کہ آپ کو تھانے لے جائیں گے اور پرچہ دیں گے۔
متن کے مطابق پھر ہمیں چھوڑنے کے لئے پیسے مانگے اور کہا کہ اگر پاس نہیں تو کسی سے منگواو، بعدازاں، اہلکاروں نے دو ہزار روپے کیش اور 500 روپے آن لائن وصول کئے۔
مدعی کا کہنا تھا کہ آج ہمارے ساتھ یہ معاملہ پیش آیا ہے کل کسی اور کے ساتھ ہو سکتا ہے۔
متاثرہ شہری نے متاثرہ کیا کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔