چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےکہابیٹ کانشان نہ ملا تو آزاد امیدوارہوں گے، پھر ہارس ٹریڈنگ کاراستہ کھل جائیگا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نےمیڈیا سےگفتگو کرتےہوئےکہا 6ماہ سےبیٹ کا انتخابی نشان لینے کی کوششیں کر رہےہیں،پی ٹی آئی ملک کی 70 فی صد مقبول جماعت ہے۔
بیرسٹرگوہر نےمزیدکہا پی ٹی آئی نےکبھی کسی فورم پرعدلیہ کےخلاف بات نہیں کی، پشاور ہائیکورٹ کا رول بہت منصفانہ رہا ہے،ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ غیرجانبدار نہیں ہیں،سپریم کورٹ کاہرفیصلہ منظور ہے،یہ احکامات جاری کریں شفاف انتخابات کروائیں گے،پی ٹی آئی کے روح پوش رہنما جلد انتخابات کےلئے کاغذاتِ جمع کرینگے۔