بھارتی پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کوتاہی پروضاحت مانگنے پرلوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے 79 ارکان معطل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق اپوزیشن کے 39 ارکان لوک سبھا اور 45راجیہ سبھا سےمعطل ہوئے، گزشتہ ہفتےچودہ ارکان پارلیمنٹ کومعطل کیا گیا تھا،اس طرح اس سیشن میں معطل ارکان پارلیمنٹ کی مجموعی تعداد 92 ہوگئی ہے۔
اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ کے اجلاس کی کارروائی سےمعطل کیا گیا۔اپوزیشن ارکان نے وزارت داخلہ سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کےحوالے سے وضاحت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں تیرہ دسمبر کو اجلاس کےدوران دونوجوانوں نےگھس کر سموک بم گرائے تھے،جس سے پارلمینٹ کی کارروائی روکنا پڑی۔