پاکستان کو تیرہ کے بجائے چھبیس ڈالرمیں ایل این جی خریدنا پڑی ، کمپنیز پاکستان کو ہر سال کارگوز کی فراہمی کا معاہدہ ہو چکا تھا
معاہدےکےباوجود ایل این جی کیوں نہ دی ؟ پاکستان کا ایل این جی کمپنی کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع ۔ کیس کی سماعت آئندہ ماہ لندن میں ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق غیرملکی کمپنی نے دو ہزار بائیس میں معاہدے کے باوجود تیرہ ڈالر میں ایل این جی کارگو فراہم نہیں کیا تھا ، پی ایل ایل نے دو کمپنیز سے تیرہ ڈالرز سپارٹ کارگوکی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا ، ایک کمپنی نےادائیگی کر دی جبکہ دوسری کمپنی نے ادائیگی کی نہ ایل این جی فراہم کی ۔
پاکستان کو تیرہ کے بجائے چھبیس ڈالرمیں ایل این جی خریدنا پڑی ، کمپنیز پاکستان کو ہر سال کارگوز کی فراہمی کا معاہدہ ہو چکا تھا ، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے پر کمپنی معاہدے سےمنحرف ہوگئی ، کمرشل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر پی ایل ایل نے عالمی عدالت سے رجوع کیا ۔