ایشیا کپ 2023 کے ٹاپ تھری باؤلرز کی فہرست میں پاکستانی باؤلرز نے اپنی بادشاہت قائم کر لی۔
ایشیا کپ 2023 سپر فور مرحلے میں داخل ہو چکا ہے جس کے پہلے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔
ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے 7 میچز میں پاکستانی باؤلرز کی کارکردگی متاثر کن رہی اور حارث رؤف ، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے ٹاپ تھری باؤلرز بن گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف ایونٹ میں 9 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نسیم شاہ کی 7 وکٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن ہے اور شاہین شاہ آفریدی کا 7 وکٹوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
The 🇵🇰 pace trio ruling the charts 👏#PAKvBAN | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/b1MUedU2BX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 6, 2023
واضح رہے کہ نسیم شاہ نے 12.42 کی ایوریج کے ساتھ جبکہ شاہین آفریدی نے 14.85 کی ایوریج کے ساتھ 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔