اسلام آباد کچہری میں وکیل کے کوٹ کی جیب میں موجود موبائل فون اچانک پھٹ گیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کچہری میں وکیل کیساتھ موبائل کے پھٹنے کا واقعہ پیش آیا،موبائل فون جلنے سےدھواں اٹھا تو وکیل نے کوٹ اتارکر پھینکا،کوٹ کی جیب اورموبائل فون مکمل طور پر جل گیا۔
اس موقع پرمتاثرہ وکیل نےکہا رات کو موبائل چارج کیا تھا،پاور بینک بھی نہیں لگا ہوا تھا،موبائل جیب میں تھا،اچانک محسوس ہوا کہ دھواں اٹھ رہا ہے۔