کراچی میں کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی کامیابی کاکریڈٹ تمام زبانیں بولنےوالے لیں گےعوام عہد کریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کاخاتمہ کریں گےپیپلزپارٹی کہتی ہےکہ ہم نوٹ کے ذریعے الیکشن خریدیں گے۔
کراچی میں کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے تصویر پاکستان ، تصورپاکستان اور اتحاد پاکستان بیٹھا ہے آج کا اجتماع یقین اور امید دلا رہا ہےکہ ایک روشن صبح ہونے والی ہے آج ہم نے پورے پاکستان کو یہاں سمیٹ کر بٹھا دیا ہے آج پہاڑوں ، ریگستانوں ، کھیتوں اور تمام زبانوں کو ہم نے یہاں جمع کر دیا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی کامیابی کا کریڈٹ تمام زبانیں بولنے والے لیں گے اس سے پہلے ہم نے 2005 میں اس شہر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ہم نے فیصلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا اور کراچی ترقی یافتہ شہروں میں شامل ہوا ہے کراچی کی تعمیر اورخوشحالی پاکستان کی کامیابی ہے عوام ہوشیار رہیں ،آئندہ کسی سازش کا شکار نہ ہوں ، اب ہم امن کا پیغام لائے ہیں ہم ایک شمولیتی اور شراکتی جمہوریت کا پیغام لائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا سے کہتا ہوں کہ محبت کے اس پیغام کو پورے پاکستان تک پہنچائیں چاہتے ہیں پاکستان ایک ایسا ملک بنے جو کہ ملت اسلامیہ کے لئے ماڈل ہو، ہم پاکستان کو اس مقام پر ضرور پہنچائیں گے عوام عہد کریں خاندانی جاگیردارانہ جمہوریت کا خاتمہ کریں گے پیپلزپارٹی کہتی ہےکہ ہم نوٹ کے ذریعے الیکشن خریدیں گے سہراب گوٹھ کو پار کر کے ہم نے نفرت کی بنیاد پر قائم سرحد پار کر دی آپ نے اگر پتنگ کو کامیاب کروایا تو پاکستان کامیاب ہوگا اگر یہ نشست ایم کیو ایم جیتی تو ایک پیغام جائیگا کہ پاکستان متحد ہے۔