وزارت خارجہ اورداخلہ کےبعداسپانسر شپ اسکیم میں عازمین حج کو راغب کرنےکیلئےوزارت اطلاعات سےمعاونت مانگ لی۔
رپورٹس کے مطابق وزارت مذہبی امور نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وزارت کو بھی خط لکھ دیا حج درخواستوں کی وصولی کےطریقہ کار سے سمندر پار پاکستانیوں کو آگاہ کیا جائے اسکیم کے تحت 25 ہزار کے کوٹے پر اب تک صرف 28 سو درخواستیں موصول ہوسکیں سرکاری ریگولر سکیم کے تحت 58 ہزار درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کےمطابق پہلی بار20سے 22 روزہ مختصر دورانیہ کا حج بھی پہلی مرتبہ متعارف کرایا گیا حج بدل اور 5 برس میں حج کرنے والے بھی درخواست دینے کے اہل ہیں خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج کر سکیں گی حج درخواستیں 22 دسمبر تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔