پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما دانیال عزیز نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز محمد نواز شریف سے ملاقات کے دوران معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اجلاس میں دانیال عزیز کے رویئے پر گلہ کیا جس پر دانیال نے مؤقف اپنایا کہ زیر علاج ہونے کے باعث بر وقت درخواست نہیں دے سکا۔
نواز شریف نے دانیال عزیز سے کہا کہ دانیال عزیز صاحب، جو میڈیا پر دیکھا اس سے افسوس ہوا ہے بہتر ہوتا آپ میرے پاس آکر بات کرتے تومعاملہ بہتر ہو جانا تھا نواز شریف نے دانیال عزیز اور احسن اقبال کا تنازع پارٹی میں ہی حل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ملاقات میں شکرگڑھ سےمنحرف سابق ایم پی اے مولوی غیاث الدین بھی ٹکٹ انٹرویو کےلئے پہنچے ہیں میاں نواز شریف نے غیاث الدین سے پوچھا کہ غیاث الدین صاحب بتائیں آپ نے واپس پارٹی کب جوائن کی؟ جس پر غیاث الدین نے جواب دیا کہ میں آج ہی پارٹی میں واپس آیا ہوں۔
ڈسکہ سے نوشین افتخار کے خاندان نے 3 افراد کی ٹکٹ کی درخواستیں جمع کروائی ہوئی ہیں نوشین افتخار ایم این اے، والدہ اور بھائی ایم پی اے کی ٹکٹ کے خواہشمند ہیں۔