پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرائے بھی کم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز یونین سے پٹرول کی قیمت میں کمی پرمیٹنگ کی اور پٹرول میں کمی کے تناسب سے کرائے بھی کم کرنے کو کہا گیا۔
سیکریٹری آر ٹی اے کے مطابق ٹرانسپورٹرز پنجاب بھر میں 7 فیصد کرائے کم کرنے پر متفق ہوگئے ہیں، نیا کرایا نامہ تیار کیا جا رہا ہے جو جلد ٹرانسپورٹر کو فراہم کر دیا جائے گا، نئے کرایوں کے بینرز بھی بس اڈوں پر آویزاں کیے جائیں گے۔
دوسری جانب پٹرول کی قیمتیں تو کم ہوگئی مگر مہنگائی کا جن قابو میں نہ آسکا۔ اشیاء خورد ونوش عوام کی دسترس سے باہر ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہوگیا۔