چترال کی وادی کیلاش میں روایتی تاریخی فیسٹیول چاؤموس کا آغاز ہوگیا، مختلف رسومات اور تہواروں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاحوں نے بھی وادی کیلاش کا رخ کرلیا۔
تفصیلا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے قربانیوں کے بدولت چترال میں امن کے ثمرات کے باعث کیلاش قبیلے کے تاریخی چاؤموس فیسٹیول کا وادی بمبوریت، بریر اور رمبور میں باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ 7 روزہ ثقافتی تہوارچاؤموس میں مختلف رسومات اور روایتی رقص وموسیقی جاری ہے۔ رات کو بون فائر کا تہوار بھی منایا گیا، مقامی افراد نے پائن درختوں کی شاخوں کو آگ لگانے کی رسم ادا کی۔
تہوار کیلاش کی تینوں وادیوں رمبور، بریر اور بمبوریت میں منایا جا رہا ہے۔ تہوار کا حصہ بننے ملکی اورغیرملکی سیاح بھی کیلاش پہنچ گئے۔ 16 دسمبر سے شروع ہونے والا فیسٹیول 22 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ جس میں مختلف تہوار منعقد کئے جائیں گے۔ تہوار میں جانوروں کی قربانی، آٹے سے مختلف کھانوں کی تیاری، بون فائر سمیت کئی دیگر تہوار منائے جائیں گے۔