نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہورمیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جانب سے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے انسداد تجاوزات آپریشن کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ حکام نے رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کے لئے 48 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی کی جانب سے تجاوزات پر گرفتاری اور مقدمے کا حکم بھی دیا گیا جبکہ انتظامیہ کو متعلقہ علاقوں میں آپریشن کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔
حکام کے مطابق منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا۔
اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اوررعائت نہیں ہوگی، 48 گھنٹے بعد لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن شروع ہوجائے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹریفک میں روانی کے لئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے، بیشتر مقامات پر تجاوزات ہی ٹریفک جام کا باعث ہیں۔