بھارت ویمنز نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں رنز کے اعتبار سے بڑی فتح کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ میزبان ٹیم نے واحد ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ ویمنز کو 347 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کی ۔بھارت کی یہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی کامیابی ہے۔
ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 479 رنز کا ہدف دیا ۔انگلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔کپتان ہیتھر نائٹ 21 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں ۔
بھارت کی جانب سے دیپتی شرما نے 4 اور پوجا وستاکر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، دیپتی شرما کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔