محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان نے نجی تعمیراتی کمپنی کوبلیک لسٹ کر دیا بلیک لسٹ کمپنی 36 ماہ تک کوئی سرکاری ٹھیکہ نہیں لے سکے گی۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات کے جاری اعلامیہ کے مطابق بلیک لسٹ کمپنی 36 ماہ تک کوئی سرکاری ٹھیکہ نہیں لے سکے گی ایڈوانس ادائیگی کے باوجود کمپنی نے 175 کلو میٹر طویل درگئی تا تونسہ شریف سڑک مکمل نہیں کی۔
کمپنی نے لیویز ٹریننگ سینٹر کچلاک کی پیشگی ادائیگی کے باوجود منصوبہ مکمل نہیں کیا جبکہ 175 کلومیٹر درگئی شبو زئی تا تونسہ سڑک کی تعمیر و مرمت کے منصوبے میں بھی ایڈوانس ادائیگی کے باوجود منصوبہ عدم تکمیل کا شکار رہا ہے۔
محکمہ مواصلات و تعمیرات نے صوبے کے تمام انجینیئرز آفیسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے۔