پیپلز پارٹی نے آئندہ سال 8 فروری کو ملک بھر میںہونے والے عام انتخابات کیلئے 27دسمبر کوگڑھی خدا بخش سےباقاعدہ انتخابی مہم شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کاہائبرڈاجلاس ہوا، جس میں فریال تالپور،یوسف رضاگیلانی،شیری رحمان،شازیہ مری، فیصل کریم کنڈی، نثار کھوڑو، مخدوم احمد محمود،مراد علی شاہ، منظوروسان، حسن مرتضیٰ،روزی خان کاکڑ،ناصر شاہ، صغیرقریشی خورشیدشاہ،قمرزمان کائرہ،میرثنااللہ زہری ، ندیم افضل چن، شرجیل میمن اور مکیش چاولہ نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں عام انتخابات کےشیڈول اورانتخابی مہم کےحوالےسےحکمت عملی ،عام انتخابات کےحوالے سے پارٹی منشوراورعوامی رابطہ مہم اورملکی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امورپرگفتگو کی گئی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میںپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی کورکمیٹی کےاجلاس کی صدار ت بلاول بھٹو زرداری نے کی، جہاں پارٹی قیادت نے ملک کی صورتحال کا جائزہ لیا،اور8فروری کوانتخابات کےفیصلےکو قابل ستائش قراردیا،چاہتےہیں انتخابات وقت پرہوں، تاخیری حربےاستعمال نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کےمعاملے پر ساری جماعتیں چپ تھیں، لیکن پیپلزپارٹی نے عوامی رابطہ مہم شروع کردی،پیپلزپارٹی کےپارلیمانی بورڈزکےاجلاس بھی ہورہےہیں،بلاول بھٹو چاروں صوبوں میں الیکشن مہم چلائیں گے۔
اس موقع پر پی پی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ الیکشن شیڈول جاری ہونےکےبعداجلاس طلب کیا گیا،پیپلزپارٹی الیکشن کےلیے بھرپور تیاری کررہی ہے، 27دسمبر سے پیپلزپارٹی کی باقاعدہ الیکشن مہم کاآغاز ہوگا،جوترقی سندھ میں ہوئی اسےپورے پاکستان میں لانے کاوقت آگیا۔
میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی واحد جماعت ہے جس نےبروقت انتخابات پرزوردیا،ملک کی دیگر جماعتیں انتخابات سے بھاگتی ہوئی نظرآئیں،کچھ جماعتیں پٹیشن ڈال کرالیکشن کوروکتی نظرآئیں،لیکن پیپلزپارٹی واحد جماعت ہےجس نے بروقت الیکشن کا مطالبہ کیا۔
انہوںنے کہا کہ پی پی واحدجماعت ہےجومنشورپربات کرتی ہے،اوراسےپوراکرتی ہے،کچھ جماعتیں پی پی کےکارنامےاپنےحصےمیں ڈال کرمہم چلارہی ہیں۔
شرجیل میمن نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جوکہتا تھاسب کوجیل میں بھیجوں گاوہ خودجیل میں ہے۔