نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی اسکواڈ کی تشکیل کیلئے سیلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ کا کچھ کھلاڑیوں کے پر اتفاق نہیں ہوسکا سیلیکشن کمیٹی بابر اعظم کو آرم دینے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی خواہش مند ہے۔
رپورٹس کے مطابق سیلیکشن کمیٹی کا اجلاس جاری ہے دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جہاں پاکستان نے جنوری می نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریزکھیلنی ہے اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے پہلے اس سیریز کو بہت اہمیت دی جارہی ہےسیلیکشن کمیٹی این سی اے لاہور میں جبکہ کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر زوم کےذریعے آسٹریلیا سے آن لائن کنکٹ ہیں۔
سیلیکشن کمیٹی بابر اعظم کو آرم دینے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنانے کی خواہش مند ہے سیلیکشن کمیٹی کا وکٹ کیپرو بلے باز اعظم خان کو دورہ نیوزی پر ساتھ لے جانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے تجویز دی ہے کہ محمد رضوان اور اعظم خان کو ساتھ رکھا جائے۔
سیلیکشن کمیٹی اور ٹیم منجمنٹ کاشاداب خان کی خراب پرفارمسن ڈاپ کئے جانے پر اتفاق ہوا ہےاسامہ میر،محمد نواز اور ابرار احمد کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے۔
اجلاس دو روز تک ہونا تھا مگر تیسرے روز بھی مشاورت جاری رہی ہےایک سے دو دن میں اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے۔