چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئےفیصلےکو معطل کر دیا ہے اورآج ہی الیکشن شیڈول پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت براہ راست نشر کی گئی ، چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کےبینچ کےحوالے سے وضاحت کرنا چاہتا ہوں، اب پریکٹس اینڈ پروسیجرایکٹ کےتحت بینچزتشکیل دیئےجاتےہیں ، میری خواہش تھی کہ موسٹ سینئرججز بینچ میں شامل ہو ، میں نےموسٹ سینئرججز کےنام بینچ کیلئےتجویز کیےتھے ، جسٹس اعجازالاحسن مصروفیات کےباعث نہیں آسکے، ہم نے پھرجسٹس منصور علی شاہ کوتکلیف دی۔
یاد رہے کہ تحریری حکم نامے میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئےآج ہی انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا، جس پر الیکشن کمیشن نےآج ہی شیڈول جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ حکم نامے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست بظاہر قابل سماعت نہیں تھی،جبکہ لاہور ہائیکورٹ کو آر اوز ڈی آر اوز سےمتعلق درخواست پر مزید کارروائی سے روکتے ہوئے کیس ریکارڈ سپریم کورٹ بھیجنے کا حکم دیدیا۔