ملک میں ہفتہ وار مہنگائی سالانہ بنیاد پر مسلسل پانچویں بار 41 فیصد سے بلند شرح پر برقراررہی ہےملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیئے ہفتہ وار مہنگائی مسلسل پانچویں بار 41 فیصد سے زائد شرح پر برقرار رہی ہے ادارہ شماریات کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.06 فیصد کمی رہی تاہم سالانہ بنیاد پر شرح 43.16 فیصد کی بلند سطح پر ریکارڈ کی گئی اس دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 10 کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق چینی، دال چنا، مسور،مونگ، انڈے، چاول، پیاز، بیف، ایل پی جی مہنگی ہوئی ہے آلو، ٹماٹر، چائے، چکن، لہسن اور گھی کی قیمتوں میں کمی آئی ہےگزشتہ ہفتے بائیس اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا اور سرخ مرچ 81 فیصد سے زیادہ مہنگی ہوئی ہےگزشتہ سال کی نسبت لہسن 71 فیصد، چاول 60 فیصد اور چینی 50 فیصد مہنگی ہوئی ہے پچھلے سال کے مقابلے میں گیس چارجز 1108 فیصد تک بڑھ گئے اس دوران سگریٹس 93 فیصد اور جوتے 58 فیصد تک مہنگے ہوئے ہیں۔
ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ چائے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے مختلف برانڈ کی چائے کی قیمتوں میں60 روپے سے 110 روپے کی کمی کر دی گئی 800 گرام پیک 2195 کی بجائے 2085 میں دستیاب ہوگا430 گرام پیک1197کی بجائے 1137 میں دستیاب ہوگا 900گرام پیک 1792کی بجائے 1732 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔