لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں کی دہشت گردی عدالتوں میں ججز کو تعینات کردیا گیا
حکومت کی جانب جاری سے نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج محمد ارشد جاوید کو دہشت گردی عدالت لاہور میں تعینات کردیا گیا ہے۔
فاضل جج کو دہشت گردی عدالت لاہور کے سابق جج اعجاز احمد بٹر کی جگہ تعینات کیا گیا ہے ۔
سیشن جج ملک اعجاز احمد کو انسدادِ دہشت گردی عدالت روالپنڈی اور سیشن جج ذولفقار علی کو انسدادِ دہشت گردی عدالت ملتان تعینات کیا گیا ہے ۔
ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم سپرا کی دہشت گردی عدالت گوجرانولہ تعیناتی کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل لاہور ہائیکورٹ نے انسدادِ دہشت گردی عدالتوں کے ججز کو ٹرانسفر کیا تھا۔