نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 220 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی، کپتان فاطمہ ثناء نے 90 رنز کی ناقابل شکست شاندار اننگ کھیلی جبکہ نتالیہ پرویز نے 39 اور نجیحہ علوی نے 32 رنز سکور کئے، دیگر کوئی بیٹر نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکی۔
A fine recovery following a top-order slide with @imfatimasana smashing her career-best 9️⃣0️⃣* 👏#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/Z37i0rl8xK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
کیویز ٹیم کی جانب سے سوفی ڈیوائن نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
جواب میں نیوزی لینڈ نے 48.5 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بناکر مطلوبہ ہدف مکمل کر لیا۔
A close finish in Christchurch!
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 15, 2023
Terrific fight shown by Pakistan in the second ODI as New Zealand win by one wicket 🏏#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/1XNnFbKiqp
میزبان ٹیم کی جانب سے میڈی گرین نے 83 اور سوزی بیٹس نے 74 رنز بنائے جبکہ میڈی گرین کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔