پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے ایڈیشن 9 میں کسی بھی ٹیم میں جگہ نہ ملنے کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے بڑا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کئے جانے والے اپنے بیان میں قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان سپر لیگ کو الوداع کہہ دیا۔
A heartfelt goodbye! pic.twitter.com/7NdjpCXjeR
— Ahmad Shahzad 🇵🇰 (@iamAhmadshahzad) December 15, 2023
ڈرافٹنگ کے دوران تمام ٹیموں نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 9 کے لیے اپنے سکواڈز مکمل کر لیے ہیں تاہم اب سپلیمنٹری میں بھی کچھ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا لیکن، احمد شہزاد ڈرافٹ میں کسی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر کافی افسردہ دکھائی دے رہے تھے۔
اپنے پیغام میں احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ ’’ پاکستان سپر لیگ کو دل سے الوداع، میں یہ نوٹ لکھ رہا ہوں جو میں نے سوچا تھا کہ میں اس سال نہیں لکھوں گا، پی ایس ایل کا ایک اور ڈرافٹ گزر گیا اور وہی پرانی کہانی، مجھے چنا نہیں گیا، خدا جانے کیوں، لیکن ایک منصوبہ بندی وہ کرتے ہیں، اور ایک منصوبہ اللہ بناتا ہے، بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔
احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ چند سالوں میں مسلسل ڈومیسٹک سرکٹ میں سخت کوشش کی ہے اور پی ایس ایل ڈرافٹ سے عین قبل نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں معقول کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مجھے باہر رکھنے کی دانستہ کوشش لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیکن جب سب کچھ پہلے سے منصوبہ بند ہے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مجھے نہیں معلوم کہ پی ایس ایل میں ٹاپ ڈومیسٹک پرفارمرز کو شامل کرنا کس کی ذمہ داری ہے، لیکن مجھے پی ایس ایل کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا اس کی وجوہات میں پوری طرح جانتا ہوں ، پورے ملک، اور میرے پرستار بہت جلد جان جائیں گے۔