نیشنل ٹائم ٹرانسفر آف اکاؤنٹس اور نیشنل ٹرانسفر آف اکاؤنٹس رپورٹ جاری کردی گئی جس میں ملکی آبادی، معاشی شرح نمو، پبلک فنانس، ایج اسٹرکچر کے درمیان روابط کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹس کا اجرا یو این ڈی پی اور پائیڈ کے زیر اہتمام تقریب میں کیا گیا پاکستان میں مرد دس سال کی عمر میں روزگار کے لیے کام کا آغاز کرتے ہیںانچاس سال کی عمر تک مرد اپنی آمدنی کے حساب سے عروج پر ہوتے ہیں روایتی معاشی سرگرمیوں میں مردوں کا حصہ اٹھہتر فیصد ہے۔
رپورٹ کے متن کے مطابق پاکستانی خواتین کا غیر رسمی معاشی سرگرمیوں میں زیادہ حصہ ہوتا ہے پاکستانی خواتین کے اخراجات اُن کی آمدن سے عموماً تجاوز کر جاتے ہیںوزیر منصوبہ بندی کے مطابق پاکستان آبادی و ترقی سے متعلق عالمی ایجنڈے پر عمل کیلئے پرعزم ہے۔