چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرخان نے شیرافضل مروت کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی ، دوسری جماعتوں کوریلیوں اورکنونشزکی اجازت ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کے راستے میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن نے آراوز کی تربیت روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،عدلیہ کوپہلےہی آر اوز لگانے چاہیےتھے،یہ اقدام پہلے ہوناچاہیےتھا ، اورہم بھی عدلیہ سےہی آراوزچاہتےہیں ،ہم پہلےسےمطالبہ کرتےآرہےہیں، 142درخواستوں میں سے120کیسزکےفیصلےایک جج کےسامنے آتےہیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کےتحفظات ہیں ان کوسناجائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی چیئرمین عمران خان کے وکیل شیر افضل مروت کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ یقینی بنانے میں ناکامی کے باوجود پارٹی کنونشن اور مہم کی سرگرمیاں منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہیں گی۔… pic.twitter.com/cmhs1Lv4Qj
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) December 14, 2023
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملٹری کورٹ کےبارےمیں فیصلہ آیاہے،ملٹری کورٹس میں سویلین کاٹرائل مناسب نہیں، سپریم کورٹ توجہ دے،پہلے5رکنی بینچ کافیصلہ گزشتہ روز نئے5 رکنی بینچ نےملتوی کردیا۔
بیرسٹر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کےمطابق انتخابات کاشیڈول آج آناچاہیےتھا، تاکہ الیکشن وقت پرہوں،سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے8 فروری کو الیکشن ہونےچاہئیں،نوٹیفکیشن سےاب الیکشن ملتوی ہونے کےخدشات پیدا ہوگئے۔