جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ،انسداد دہشتگردی نے عدالت نے پندرہ ملزموں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہرگل نے پولیس کی درخواست پرکارروائی کی، پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے، درخواست موقف اختیار کیا گیاکہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔
بعدازاں عدالت نے پولیس کی درخواست پرمقدمے میں نامزد شمائلہ راشد ،شاہ زیب مون صادق ،فرحان علی اعوان سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا۔
ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے