پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان کو خواتین کیلئے غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔
دنیا کی معروف ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ایک پوڈ کاسٹ میں عائشہ عمر نے اپنی ذاتی زندگی پر کھل کرباتیں کرتے ہوئے کہا کہ میں آج کل ملک چھوڑنے کا ارادہ کررہی ہوںکیونکہ یہ ملک خواتین کیلئے غیر محفوظ ہےاور میرا مسئلہ یہ ہے کہ میںخود کو یہاں غیر محفوظ سمجھتی ہوں ۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں سڑک پر چل سکوں چہل قدمی کرسکوں، یہ ہر کسی کی بنیادی ضرورت ہے کہ کھلی ہوا میں واک کرے۔ لیکن یہ انتہائی افسوسناک بات ہے، مجھے گاڑی میں نہیں بیٹھنا سائیکل چلانی ہے سڑک پر میں کیوں نہیں چلا سکتی؟ یہاں پاکستان میں خواتین لڑکوں کی وجہ سے پارک نہیں جاسکتیں، کچھ لڑکے آوازیں کسنا شروع ہوجاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ایک پاکستانی عورت کن حالات میں بڑی ہورہی ہے، یہاں کے مرد کبھی نہیں سمجھ سکتے ، شاید بیٹیوں ،بہنوں اور مائوں والے مرد اس بات کو سمجھ سکیں ۔لاہور میرے مطابق کراچی سے زیادہ محفوظ ہے، جہاں ہم آرام سے بس میں سفر کرسکتے ہیں،میرے ساتھ کراچی میں دو بار ڈکیتیاں ہوئیں، مجھے لوٹا گیا۔
اداکارہ عائشہ عمرنے بتایا کہ ان کےبھائی ہمیشہ کیلئے یورپی ملک ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں ۔