اس بارالیکشن کیلئے یورپی یونین مبصرین کا گروپ پاکستان نہیں آئے گا،پاکستان کیلئے یورپی یونین کےسفیر رینا کیونکا نے سماء سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا ہمیں بہت وقت تک پتہ ہی نہیں تھا کہ انتخابات ہوں گے۔
یورپی یونین سفیر نے اپنےبیان میںکہامبصربھیجنےکا طریقہ کاراپنایاجاتا ہےجس میں پورا پلان بنایا جاتا ہے،ایک چھوٹا گروپ بھیجیں گے جو الیکشنز کا خاموش مشاہدہ کرے گا،ماضی کی طرح کوئی باقاعدہ رپورٹ نہیں بنائیں گے۔باقی تنظیموں اور ایجنسیز کے ساتھ مشترکہ کام کر کےرپورٹ بنائیں گے۔
رینا کیونکا کا مزیدکہنا تھا کہ غیرقانونی افغانوں کی واپسی کی پالیسی پر پاکستان سے کوئی اختلافات نہیں،ہم نے صرف سکریننگ کےمعاملے پر اپنی تشویش ظاہر کی تھی،ایسے افغانوں کوواپس نہ بھیجا جائے جن کی جان کو خطرات لاحق ہیں،ہرملک کو حق ہے کہ وہ اپنے قوانین کو لاگو کرے،ہم بھی یہی کرتے ہیں۔