آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ فلسطینیوں کی آواز بن گئے،کرکڑ معصوم فلسطینیوں کےحق میں ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہا میں لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا۔
کرکٹر عثمان خواجہ نےسوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پرشیئرکیےگئے ویڈیو بیان میں کہا کہ آئی سی سی نے مجھےکہا ہےآپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے ،آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے،مجھے نہیں لگتا یہ سیاسی ہے یہ ایک انسانی اپیل ہے،آٸی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا ۔
All Lives are Equal. Freedom is a Human right. I'm raising my voice for human rights. For a humanitarian appeal. If you see it any other way. That's on you... pic.twitter.com/8eaPnBfUEb
— Usman Khawaja (@Uz_Khawaja) December 13, 2023
میں زیادہ بات نہیں کروں گا جو لوگ میرے عمل سے ناراض ہوٸے ان سے سوال ہے، کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟کیا تمام جانیں برابر نہیں ہیں؟مجھے فرق نہیں پڑتا آپ کس مذہب سے تعالق رکھتے ہیں۔
پرتھ ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کا اہم وضاحتی بیان جاری
کرکڑ نےمزیدکہا میرے لیے ایک مسلمان ایک یہودی اور ایک ہندو سب کی جانیں برابر ہیں ،میں کسی کی طرف نہیں ہوں میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں ،میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خودنہیں بول سکتے،جب میں ہزاروں معصوم بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے نظر آتے ہیں،اگر میرے بچوں کے ساتھ ایسا ہوتا،کوٸی اپنی مرضی سے ایسی جگہ پیدا نہیں ہوتا،پوری دنیا نے ان لوگوں سے منہ موڑ لیا ہے۔
آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جوتوں پرفلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔