آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ٹریننگ کے دوران مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اس پر پرتھ ٹیسٹ سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے اہم وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کےذاتی رائے کے اظہار کے حق کی حمایت کرتے ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ آئی سی سی قوانین ذاتی پیغامات کی نمائش پر پابندی لگاتے ہیں،ہم کھلاڑیوں سے قوانین پر عمل کی توقع رکھتے ہیں۔
پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل عثمان خواجہ نے فلسطینیوں کے حق میں منفرد طریقے سے آواز اٹھائی۔ اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے جوتوں پر فلسطینی عوام سے ہمدردی کے نعرے لکھے تھے۔