لاہور کے حلقہ پی پی ایک سو ترپن سے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ناصر سلمان نے پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کر لیں ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ناصر سلمان نے بھی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے اور اداروں کے ساتھ تصادم والی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ سیاست سے اور پی ٹی آئی سے اپنی راہیں جدا کررہا ہوں ۔
واضح رہےکہ گلوکار ناصر سلمان لاہور کے حلقہ پی پی ایک سو ترپن سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر تھے۔