لاہورمیں ہونےوالےاستحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں جہانگیر ترین، عبدالعلیم خان کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔سی ای سی نے دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مکمل اختیار دیدیا۔
رپورٹس کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس اختیام پزیر ہوا ہےکمیٹی کا جہانگیر ترین ، عبدالعلیم خان کی قیادت پراعتماد کا اظہار کیاگیا ہےسی ای سی نےدیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا مکمل اختیاردیدیا اجلاس میں سیاسی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ اوردیگرامورجاری رکھنے پراتفاق کیا گیا ہے۔
استحکام پاکستان پارٹی کےسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئی پی پی کا سندھ،کے پی کےاوربلوچستان کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ پنجاب کے ہرحلقے واسلام آبادمیں ڈویژنل صدور پرخصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے تمام اراکین کی شرکت و مختلف امور پراظہار خیال کیا گیا۔
پیٹرن انچیف جہانگیرترین اور مرکزی صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ساتھیوں کے خدشات اورتجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے مشاورت اورسب کو آن بورڈ کرکے متفقہ فیصلے کیے جائیں گے۔