نیوزی لینڈ ویمنز نے پہلے ون ڈے میں پاکستانی ٹیم کو 131 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سیریز کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔
کوئنزٹاؤن میں کھیلے گئے تین میچز پر ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں میزبان کیویز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 365 رنز بنائے، سوزی بیٹس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 رنز کی اننگ کھیلی۔
برناڈائن 86 ، امیلیا کیر 83 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہیں جبکہ کپتان سوفی ڈیوائن نے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء، ناثرہ سندھو اور ام ہانی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
366 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم گرین 49.5 اوورز میں 234 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سدرہ امین کی 105 رنز کی شاندار اننگ بھی رائیگاں گئی ، دیگر بیٹرز میں منیبہ علی 44 ، بسمہ معروف اور عالیہ ریاض 14، 14 رنز کی اننگز کھیل سکیں۔
New Zealand win the first ODI in Queenstown 🏏#NZWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/CXTX393Cta
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2023
میزبان ٹیم کی جانب سے امیلیا کیر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
فاتح ٹیم کی کھلاڑی سوزی بیٹس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔