گوگل نے پاکستان میں 2023 کے دوران سب سےزیادہ سرچ کیے گئے موضوعات، شخصیات اور مواقع کی فہرست جاری کردی۔
گوگل کے جاری کردہ ڈیٹا کےمطابق سال بھر کے دوران پاکستانیوں کی جانب سے سرچ انجن پر مختلف موادسرچ کیاگیاجس میں کرکٹ اورکھیل،سیاست،مشہورشخصیات، اہم تقریبات،تفریح، ٹیکنالوجی اور خوراک اہم رہے۔
رواں برس کےدوران کرکٹ ورلڈ کپ،ایشیا کپ 2023 اور پی ایس ایل 8 سمیت کرکٹ کے حوالے سے تلاش کے رجحان میں تیزی رہی۔یہ تینوں موضوعات ٹاپ سرچز میں شامل رہے۔
پاکستانیوں نے اس سال جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ ہیں۔
حریم شا، علیزہ سحر، ٹائیگر شیروف، عبد اللہ شفیق، عثمان خان، انوار الحق کاکڑ، گلین میکس ویل، شبمن گل، سعود شکیل، اور حسیب اللہ خان سرچ کی جانے والی شخصیات میں نمایاں رہے۔
پاکستان سپر لیگ،کرکٹ ورلڈ کپ،ایشیا کپ 2023 انڈین،پریمیئر لیگ،ایشز، عید الفطر 2023، عید الاضحی مبارک، لنکا پریمیئر لیگ، رمضان مبارک اور پاکستان کے عام انتخابات 2023 بالترتیب سرفہرست رہے۔