ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی ) کے مطابق آج کاروبار ی ہفتے کے پہلے روزروپے کےمقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں03 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/dpQDQBOjMR#SBPExchangeRate pic.twitter.com/8PsTzyPfJC
— SBP (@StateBank_Pak) December 11, 2023
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 284.50 روپے پر آ گیا۔
خیال رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ دیکھاگیا ،جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 05 پیسے کی سطح پر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا۔