پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 13پیسے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 05 پیسے کاہو گیا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوکر 284.50 روپے پر آگیا،گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے سستا ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھولیا
دوسری جانب نئےکاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کے ایس ہنڈریڈ انڈیکس 300 پوائنٹس بڑھ کر 66500 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ 66 ہزار 223 پربند ہوئی تھی۔