وزیراعطم لیپ ٹاپ اسکیم پر رواں مالی سال 10 ارب خرچ کرنے کا پلان ہے،اسکیم کے اگلے مرحلے کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی۔
تفصیلات کےمطابق ملک بھر میں تمام ڈگری پروگرامز کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے،طلبہ و طالبات کو آن لائن پورٹل کے ذریعے لیپ ٹاپ کیلئے اپلائی کرنا ہوگا۔
بلوچستان کےطلباء کیلئے لیپ ٹاپ اسکیم میں کوٹہ چھ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد مقررکردیا گیا۔ سالانہ 60 فیصد، سمسٹر میں 70 فیصد نمبر کی بنیاد پر لیپ ٹاپ ملے گا۔ نجی تعلیمی اداروں کے طلباء اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔
گورنمنٹ ڈگری یا پوسٹ گریجوایٹ کالج میں پڑھنے والے بھی اس اسکیم سے محروم رہیں گے،وفاقی یا صوبائی اسکیم سے مستفید ہونے والوں کوبھی دوبارہ لیپ ٹاپ نہیں ملے گا۔