کراچی میں خواتین سیاسی کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی )میں شمولیت کی تقریب میں صوبائی صدر محمود مولوی کاکہناہےکہ سات جنوری کونشترپارک میں جلسہ کریں گےاس جلسے میں جہانگیر ترین اور علیم خان اور عامر کیانی شرکت کریں گے۔
کراچی میں خواتین سیاسی کارکنان کی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی تقریب میں صوبائی صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی سمیت جنرل سیکریٹری سندھ علی جونیجو و دیگر موجود تھےشمولیت تقریب سے صدر آئی پی پی سندھ محمود مولوی نے اپنے خطاب مین کہا کہ آئی پی پی میں شامل ہونے والی تمام خواتین کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نےآٹھ فروری کوعام انتخابات کےانعقاد کےلیےاجتماعی دعاکرانےکابھی اعلان کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تین سو یونٹ تک کے بجلی کے بل مفت کریں گےنگراں حکومت سے کہتا ہوں کہ شہریوں کو صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریںپارٹی ورکرز کو صحت کی انشورنس کرکے دیں گےسات جنوری کو نشتر پارک میں جلسہ عام کریں گے،اس جلسے میں جہانگیر ترین اور علیم خان اور عامر کیانی شرکت کریں گے۔