کراچی میں ایک اور حوا کی بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد کی بھینٹ چڑ گئی
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاوُن مکان سے بیس سالہ اروما نامی خاتون کی لاش برآمد ہوئی، شادی شدہ اروما شوہر اور ساس کے ہمراہ رہتی تھی ،اروما کے والد نے واقعہ کو قتل قرار دے دیا ہے اور بتایا کہ اروما کی سات ماہ قبل شادی ہوتی تھی،بیٹی اکثر شوہر اورساس کی شکایت کرتی تھی۔ والد کہتے ہیں جلد اولاد کے لیئے ساس تعویزات پلایا کرتی تھی، شبہ ہے بیٹی کی موت شدید ذہنی دبائو اور تشدد سے ہوئی ہے
جبکہ اروما کے شوہر نے سسر کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہنسی خوشی رہ رہے تھے رات کو ملکر کھانا کھایا۔پولیس حکام کہتے ہیں اروما کی وجہ موت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہےپوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا تعین ہوگا،تاہم واقعہ کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں ۔