قومی ٹیم کے ڈاکٹر سہیل سلیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے آسٹریلیا میں ٹیم کو جوائن کرنے سے معذرت کر لی ہے اور وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والدہ شدید علیل ہیں اور اس وجہ سے وہ دورہ آسٹریلیا پر خدمات انجام نہیں دے سکیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سہیل سلیم کی جانب سے معذرت کے بعد دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کیلئے نیا ڈاکٹر تلاش کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں ۔
ڈاکٹر سہیل سلیم کے والد کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹر سہیل سلیم والد کی تیمار داری کی وجہ سے آسٹریلیا نہیں جا رہے، پی سی بی متبادل ڈاکٹر بھیجنے کے لیے معاملات دیکھ رہا ہے اور اس حوالے سے مقامی طور پر بھی ڈاکٹر کی خدمات حاصل کرنے کا آپشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم ویزا مسائل کے سبب پاکستان اسکواڈ کے ہمراہ آسٹریلیا نہیں جا سکے تھے، ویزا لگنے کے بعد ڈاکٹر سہیل سلیم کو آج آسٹریلیا روانہ ہونا تھا۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر کے قومی ٹیم کے ساتھ موجود نہ ہونے کا معاملہ اس وقت سامنے آیاجب آسٹریلیا پرائم منسٹر الیون کے خلاف چا روزہ میچ کے دوران قومی ٹیم کے سنپر ابرار احمد زخمی ہوئے تو معلو م ہوا کہ قومی ٹیم کے ڈاکٹر ہی دورہ پرساتھ نہیں گئے ۔