اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
عالمی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے میڈیا کوبتایا کہ سیکرٹری جنرل آرمینیا اور آذربائیجان کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں جس میں اعتماد سازی کے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ فریقین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ باہمی اعتماد کو آگے بڑھانے اور طویل مدتی امن کو اپنی آبادیوں اور خطے کے فائدے کے لیے اس معاہدے پر قائم کریں۔
قبل ازیں آرمینیا اور آذربائیجان نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہ وہ جنگی قیدیوں کی رہائی کے ذریعے اعتماد سازی کے اقدامات کرنے کے حوالے سے ایک معاہدے پر پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ان کی پہلی براہ راست بات چیت کے بعد کوئی ثالث شامل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان متنازع علاقے ناگورنو کاراباخ پر 1988 سے تنازعات کا شکار ہیں۔