ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کردیا۔
استنبول میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ سلامتی کونسل کے اکثر اراکین غزہ میں جنگ بندی کے حق میں تھے۔ لیکن امریکا نے قرار داد کو ویٹو کردیا، اکثریتی فیصلے کے خلاف جانا کہاں کا انصاف ہے۔
ترک صدرکا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل سے لوگوں کی امیدیں ختم ہوتی جارہی ہیں، اس لئے اصلاحت ضروری ہیں۔