سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی وفات سے متعلق جعلی خبریں پھیل گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والےمعروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی موت سے متعلق جعلی خبریں سب سے پہلے بھارتی سوشل میڈیا پر پھیل گئی ، جس کےکچھ دیر بعد پاکستانی صارفین بھی افسوس کرتے اور ان کے لیے دعائے مغفرت کرتے نظر آئے۔
تاہم ذاکر نائیک کے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ پر معمول کے مطابق ان کی تعلیمات پر مبنی ویڈیوز آتی رہیں۔ باخبر صحافیوں نے خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔
ڈاکٹرذاکرنائیک حفظہ اللہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط اور جھوٹی خبرپھیلائی جارہی ہے کہ خدانخواستہ انکا انتقال ہوگیا ہے۔ یہ خبرسراسر جھوٹ اور شرارت پر مبنی ہے۔
— Asif Hameed (@asifpak) December 9, 2023
میری ابھی ابھی ڈاکٹرذاکرنائیک حفظہ اللہ سے بات ہوئی ہے وہ بحمد اللہ خیروعافیت سے ہیں۔
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی ڈاکٹر…
جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینیٹر عبدالکریم نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے انتقال کی پھیلنے والی خبروں کو جھوٹا قرار دیا۔
سینیٹر عبدالکریم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پیغام میں بتاہا کہ الحمدللہ، ڈاکٹر ذاکر نائیک حفظہ اللہ اپنے مشن کی تکمیل کیلئے زندہ و سلامت اور صحت و عافیت کیساتھ ملائیشیا میں مقیم ہیں۔