پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے مطالبہ کیا ہے کہ لیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو بلّےکا نشان بلاتاخیر جاری کرے تحریک انصاف ہر لحاظ سے سیاسی انجینئرنگ کے نشانے پر ہے۔
ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ انتخابات پر ڈاکے ڈالنے کے عزائم کا پردہ چاک ہورہا ہے،سیاسی عمل سے باہر کرنے کیلئےغیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کئے گئے تحریک انصاف کو انتخاب و سیاست سے باہر کرنے کا الیکشن کمیشن کو دیا گیا۔اسی منصوبے کے تحت ”بلّے“ کے انتخابی نشان سے محروم رکھا گیا۔
ترجمان تحریک انصاف کا مزید کہنا ہے کہ ڈیڑھ سال پرانے انٹرا پارٹی انتخابات قانونی جواز کے بغیر کالعدم قرار دیئے گئے،تحریک انصاف نے تحفظات کے باوجود کمیشن کے غیرقانونی حکمنامے پر عمل کیا،بانی چیئرمین نے تاحیات مقرر ہونے کے باوجود خود کو منصب سے الگ کیا،2 دسمبر کے انٹرا پارٹی انتخابات کی تمام ضروری دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرادیں۔
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اب تک انتخابی نشان نہ دینا دھاندلی کی بدترین کوشش ہے،الیکشن کمیشن ووٹ کی حرمت پامال کرنا بند کرے،بلّے کا انتخابی نشان جاری کیا جائے۔