احتساب بیورو نے اپنے ہی جاری کردہ اشتہار پر امتحان سمیت بھرتی کی تمام شرائط پوری کرنے والے افسران کو لینے سے انکار کردیا۔
فیڈرل پبلک سروس کمیشن اور کامیاب امیدواروں کا اصرار ہےکہ نیب ایسا کر نہیں سکتا،سفارش جانے کے بعدنیب افسران کو لینے سے انکار نہیں کر سکتا، چیئرمین نیب نے افسران کو نہ لینے کیلئے سمری صدر مملکت کو ارسال کر دی،سمری میں نیب ترامیم کے بعد ادارے میں ورک لوڈ میں کمی کو جواز بنایا گیا ہے۔
امتحان میں کامیاب طلبا نے بھی صدر مملکت کو خط لکھ دیا،امیدواروں نے کہا،نیب ترامیم کالعدم ہوچکیں،جواز بناکر آفر لیٹر دینے سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔
امتحان میں کامیاب ہونے والےامیدواروں کا کہنا ہےکہ 2020ء میں مقابلے کا امتحان دیا، 3سال کے کٹھن مراحل سے گزرکرکامیاب ہوئے،گھروں میں نیب افسر بننے کی خوشیاں بھی منائی جاچکیں،اب ہم کہاں جائیں؟