اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرار پر ووٹنگ ملتوی کر دی گئی۔
غزہ کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد پر ووٹنگ ہونی تھی جو ملتوی کر دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق قرار داد پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 10 بجے ووٹنگ ہونی تھی،جواب یہ ووٹنگ شام ساڑھے 5 بجے ہوگی،اورپاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 3 بجے ووٹنگ ہوگی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ کی جنگ پہلے ہی دیگر ملکوں تک پھیل چکی ہے۔لبنان، شام، عراق اور یمن اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔ یہ تنازعہ عالمی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
انتونیو گوتیریس نے کہا کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے ایک سو تیس کارکن جاں بحق ہوچکے ہیں، جو عالمی ادارے کی تاریخ کا سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔