سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کامیاب آپریشن کے دوران 5دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) سےجاری بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ، اس دوران شدیدفائرنگ کے تبادلے میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
بیان کے مطابق ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں،بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، اور ان کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے اورسکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔