ملک بھر میں آئندہ سال 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کیلئے میل ملاقات اور سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے ، اور اسی سلسلے میں سابق صدر آصف علی زرداری سے میر شفیق الرحمن مینگل اور ایمل ولی خان نے ملاقات کی ۔
آصف زرداری کی دونوں رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتوں میں ملک سمیت بلوچستان کی موجودہ سیاسی وسماجی صورتحال اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
آصف علی زرداری کی جانب سےمیرشفیق الرحمن مینگل کوپی پی میں شمولیت کی دعوت دی گئی،جس پرمیر شفیق الرحمن مینگل نےسابق صدرآصف علی زرداری کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پی پی میں شمولیت کےحوالےسےاپنےتمام ساتھیوں سےمشاورت کےبعدفیصلہ کروں گا۔
ANP leader Aimal Wali Khan met with President @AAliZardari and Chairman @BBhuttoZardari at Zardari House, Islamabad
— PPP (@MediaCellPPP) December 8, 2023
Read More: https://t.co/iJSJDU7Lcd pic.twitter.com/R4TQpbKhbc
ایمل ولی خان نےسابق صدر آصف زرداری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی ، اس موقع پر نیئر بخاری اور فیصل کریم کنڈی بھی ملاقات میں موجود تھے۔
اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ نئے جوش اور جذبے کے ساتھ پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیارہیں ،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے کوشش کی ہے ، روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ پیپلزپارٹی کی بنیاد ہے اور اس کی تکمیل کیلئے ان گنت قربانیاں دی ہیں ۔
ان کاکہنا تھا پیپلزپارٹی خواتین کے حقوق کی علمبردار رہی ہے،دنیا کی تاریخ میں کسی جماعت نے اپنے منشور کی تکمیل کے لیے پیپلز پارٹی سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں،ہم ایک نئے جوش اور فرض کے احساس کے ساتھ پاکستانی عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ اسی جماعت نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صورت میں اسلامی دنیا کو پہلی خاتون وزیر اعظم سے بھی نوازا، انسداد ہراسگی قوانین کو مزید مضبوط اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔